منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

”اپوزیشن کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ اراکین میں شوکت اللہ بھٹی، فیض اللہ کموکہ، صوبیہ کمال خان، نوشین حامد، ملیکہ بخاری، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، عظمہ ریاض اور منورہ بی بی بلوچ موجود تھے۔

اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا عزم کیا۔ اراکین نے اسلامو فوبیا پر وزیر اعظم کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جیسے اقدامات ہمارے عزم کو مات نہیں دے سکتے، اپوزیشن کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کل اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا ہے۔ سینئر وفاقی وزرا کو کل وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسد عمر، شیخ رشید، فواد چوہدری اور دیگر وزرا شریک ہوں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی بھی وزیر اعظم عمران خان سے کل اہم ملاقات طے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں