عوام کے تعاون سے پولیو فری پاکستان بنائیں گے‘ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے پولیوفری پاکستان بنائیں گے۔
Our government is fully committed to ending polio in Pakistan. On #WorldPolioDay, I am confident, together with our people, we will achieve a safer, healthier and polio-free Pakistan for our children.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2018
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، انسداد پولیو سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں سیمینارز، ورکشاپ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے 5 سالہ پلان کی منظوری دے دی
یاد رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول وعرض سے پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کے باعث پاکستان پرعائد پابندیاں تکلیف دہ ہیں، میں بہت جلد پاکستان کو پولیو فری ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔