The news is by your side.

Advertisement

کرپٹ حکمرانوں نے اہلیت اور ہنر مند افراد پر پاکستان کی زمین تنگ کر رکھی ہے،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے قابلیت اور ہنرمیں پاکستانیوں کاکوئی ثانی نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے اہلیت اور ہنر مند افراد پر پاکستان کی زمین تنگ کر رکھی ہے، تحریک انصاف دنیابھر میں بکھرا پاکستانی ٹیلنٹ واپس لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دبئی میں پاکستانی تاجرممتاز مسلم سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علی زیدی، نعیم الحق اور زلفی بخاری بھی ملاقات میں موجود رہے۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں، قابلیت اورہنرمیں پاکستانیوں کاکوئی ثانی نہیں، کرپٹ حکمرانوں نےاہلیت اور ہنر مند افراد پر پاکستان کی زمین تنگ کررکھی ہے۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صبرآزما جدوجہد کے بعد آج ملک تبدیلی کی دہلیز پر کھڑا ہے، تحریک انصاف دنیابھر میں بکھرا پاکستانی ٹیلنٹ واپس لائے گی، مختلف شعبوں کے ماہرین کو وطن واپس لائیں گے ، ماہرین کوپاکستان کی تعمیر میں کردار کا موقع دیں گے۔


مزید پڑھیں : اوورسیزپاکستانی قوم کا بڑا اثاثہ  ہیں ، عمران خان


یاد رہے دو روز قبل ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا بڑا اثاثہ  ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر ملکی معیشت کے لئے اہم ہیں، مستقبل میں ملکی ترقی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اہم ہوگی۔

انھوں نے کہا تھا کہ ن لیگ،پیپلزپارٹی اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینا نہیں چاہتیں، دونوں جماعتوں نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ دینےکے فیصلےپراعتراض کیا، دونوں جماعتیں انتخابی اصلاحات کمیشن میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوان کے آئینی حق سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں