تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران میں دھکیلا گیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھکیلا گیا۔

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سوشل میڈیا ذمہ داران کی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتِ حال اور قومی معاملات پر پارٹی کے بیانیے سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور عوام میں جوش و خروش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا: ’سیاسی لبادے میں مجرموں کا اقتدار پر قابض گروہ آئین پر حملہ آور ہے۔ پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھکیلا گیا۔ قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردعمل دیا۔ سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر سڑکوں پر نکلی۔ امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کے لیے بدترین فسطائیت کا سہارا لیا۔‘

عمران خان نے کہا کہ میڈیا میں موجود آزاد اور غیر جانبدار آوازوں کو دبانے کی کوشش کی گئی، میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک اور عوامی آواز کو بڑھ کر گونج دی، سماجی میڈیا نے عوام کے سیاسی شعور میں اضافے اور پختگی کی راہ ہموار کی، قانون پامال کر کے اظہار رائے سلب کرنا طالع آزماؤں کے لیے ممکن نہیں رہا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا، لازم ہے کہ کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں، روایتی سیاسی اہداف کے حصول کے لیے نہیں، حقیقی آزادی کے لیے نکل رہے ہیں، ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات مزید پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -