site
stats
پاکستان

خود کو قوم کے سامنے احتساب کے لئے پیش کردیا،عمران خان کاٹوئٹ

money trail case

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ خود کو قوم کے سامنے احتساب کے لئے پیش کردیا، جھوٹےالزامات پرشریف خاندان اور انکے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خود کو قوم کے سامنے احتساب کے لئے پیش کردیا، احتساب سے ہی شریف خاندان کے مالی جرائم بے نقاب ہوئے، شریف خاندان پوری طرح قوم کےسامنے بےنقاب ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جھوٹے الزامات پر شریف خاندان اور انکے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جھوٹے الزامات سے مجھے چالیس سال کے مالی حساب کتاب کا موقع ملا۔

یاد ہرہے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا منی ٹریل سے متعلق غیر دستیاب شدہ کاغذات مل گئے جس کے بعد منی ٹریل مکمل ہو گئی ہے مزید برآں کاؤنٹی سے متعلق تمام بینکنگ دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں جسے سپریم کورٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے حمایت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نوازشریف سمیت تمام پاکستانی لیڈرز کو چیلنج کرتا ہوں کہ میری طرح کی منی ٹریل کی پیش کر کے دکھائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top