The news is by your side.

Advertisement

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، عمران خان

بنی گالہ : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کو خوش آمدید کہتے ہیں ترک صدر اور ترک عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔

بنی گالہ میں اپنے گھر سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرپٹ وزیر اعظم کی اسمبلی میں موجودگی تک پارلیمنٹ اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔


چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ترک صدر ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور ترکی کی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ایسے حالات ہیں کہ ہم مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں ترک صدر کی آمد پر بھی پارلیمنٹ نہیں جا سکتے۔

 اسی سے متعلق : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پرغورکررہے ہیں، عمران خان

 

انہوں نے بتایا کہ اسمبلی میں کرپٹ وزیر اعظم موجود ہیں جو کرپشن کے ثبوت آنے کے بعد وزیر اعظم ہونے کا آئینی اور اخلاقی جواز کھو بیٹے ہیں اس لیے ان کی موجود گی تک تحریک انصاف اسمبلی کے کسی اجلاس کا حصہ نہیں بنے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے اور نواز شریف کے بیانات بدلتے جا رہے ہیں پہلے منی ٹرانسفر کا کوئی اور رُوٹ بتایا تھا جب کہ اب کہا جارہا ہے کہ پیسے پہلے رائے ونڈ سے دبئی ،دبئی سے قطر اور قطر سے نے فیئر پہنچے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت نے کرپشن کیس پر فارغ کرتے وقت کہاں تھا کہ پہلے خود کو کلیر کروا کر آئیں اسی طرح موجودہ وزیراعظم کو بھی تلاشی کے بعد دوبارہ منتخب ہوکر اسمبلی آنے کا کہا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں