تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ملک کی موجودہ معاشی صورتِ حال کے پیشِ نظر کہنا ہے کہ قوم تیاری کر لے مزید مہنگائی آنے والی ہے۔

زمان پارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

عمران خان نے کہا: ’اس مشکلات میں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم پر چوروں کو مسلط کیا گیا ہے، ہمیں مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ میری جان کو خطرہ ہے لیکن ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا اور ان سے مقابلہ کروں گا۔ چوروں نے اقتدار میں آ کر اپنے مقدمات ختم کرائے۔‘

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے آئی، ہم نے پیسے جمع کر کے متاثرین کی مدد کی، خیبرپختونخوا حکومت نے اربوں روپے کے بند بنائے جس کی وجہ سے نوشہرہ سیلاب کے دوران ڈوبنے سے بچا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ارب روپے سندھ میں سیلاب متاثرین میں بانٹنے کا فیصلہ کیا تھا، صوبائی حکومت کی جانب سے ہمیں متاثرین کا ڈیٹا نہیں دیا جا رہا۔

Comments

- Advertisement -