لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں کے بارے میں انھیں فوری آگاہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موبائل نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر اگر پیسوں کی لین دین ہورہی ہو تو انھیں فوری آگاہ کریں۔
عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر موبائل نمبر 03035375113 بھی جاری کردیا گیا ہے، جس پر کوئی بھی رابطہ کر کے ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں کو بے نقاب کرسکتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹکٹ کے لیے پیسے بٹورنے کا راستہ بند کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے انتخابی ٹکٹس سے متعلق حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔
اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کیلئے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو 0303-5375113 پر اسکی اطلاع دیں۔ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 2, 2018
انھوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کے لیے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو مذکورہ نمبر پر اس کی اطلاع دیں۔
دوسری طرف آج عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں فاٹا اور خیبر پختونخوا کے لیے امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا: نعیم الحق
توقع ہے کہ آج فاٹا اور کے پی سے تحریک انصاف کے چند امیدواروں کا اعلان کردیا جائے، ذرائع نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے ناموں کا اعلان آج ہوجائے گا۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور پرویز خٹک بھی شریک ہیں، سابق وزیر اعلیٰ کے پی اور فاٹا کی صورت حال پر بریفنگ بھی دیں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔