تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

شہبازشریف کی پانامہ لیکس بھی منظرعام پرآگئی، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو منصوبے میں وزیر اعلیٰ کو کمیشن دینے کا اعتراف کرنے والے فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے، شہبازشریف کی پانامہ لیکس بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فیصل سبحان نے کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے ملتان میٹرو منصوبے میں شہباز شریف کو کمیشن دیئےجانے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رقم کی ادائیگی شہبازشریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں کی گئی، اس اعترافی بیان کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے، اس کی گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوگیا ہے، شہبازشریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آگئی ہے، اربوں مالیت کے منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔

حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھے گئے، سپریم کورٹ پنجاب اور وفاق کے میٹرو منصوبوں کے معاہدے عام کرنا یقینی بنائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے معاہدے کو بھی قوم کے سامنے لایا جائے۔

دوسری جانب اس سے قبل بنی گالہ اسلام آباد عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز 4 مارچ کو کراچی سے کیا جائے گا جس کا اختتام لاہور میں ہوگا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں بھی تیزی لا ئی جائے گی،  پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل سے متعلق شہباز شریف کا بدترین ریکارڈ ہے، خدشہ ہے شہباز شریف عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل تک اگر سول سیکرٹریٹ کے تالے نہ کھلے تو ایم پی ایز تالے توڑ دیں گے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے میٹرو منصوبے میں نو سو ارب کی کرپشن کا حساب بھی مانگا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سابق ڈی جی احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کرنے والی پنجاب بیورو کریسی کے خلاف کل دوپہر دو بجے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -