جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

علیمہ خانم نے دوسری بار حکومت کو ڈیل آفر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے حکومت کو پھر ڈیل کی پیشکش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں بند کرنے کا فیصلہ قبول ہے بس آپ بلاتاخیر ان کا الشفا اسپتال میں علاج کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی جھوٹ بول رہے ہیں کہ حکومت اور پی ٹی آئی لیڈر شپ ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر گوہر میڈیا کے سامنے آکر وضاحت پیش کریں۔

علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان کی آزادی کی بات عوام کو منتشر کرنے کے لیے کی جارہی ہے، یہ لوگ عمران خان کو کبھی رہا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہماری 16 اکتوبر سے ملاقاتیں بند ہیں، 5 ماہ سے فیملی اور وکلا کی ملاقاتیں بند ہیں، بانی سے کیوں نہیں ملنے دیتے اس کا جواب ان کے پاس نہیں، ہم بہت پریشان ہیں ان کی آنکھ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر واضح کہہ چکے ہیں پمز میں آنکھوں کے علاج کی سہولت نہیں، آنکھ کا علاج فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی ہو، کیا یہ بانی کی دوسری آنکھ ضائع کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں مزید نے کہا کہ عمران خان کا علاج بہت ضروری ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں