ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (21 فروری 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کرتے۔

سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت پر ہمارا دھرنا پرامن تھا، اگر ہم ان کی صحت کے معاملے پر سیاست کرتے تو ہمارا رویہ مختلف ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی سرپرستی میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ طبعی دہشت گردی کی گئی، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی رسائی ان کا قانونی حق ہے، فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صدر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مسئلے کی نشاندہی کی۔

اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ضلع تیراہ کے متاثرین کیلیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے، وفاق صوبے کا مالی مقروض ہے واجبات کی ادائیگی کی جائے۔

اس سے قبل سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ علاج کے باوجود عمران خان کی بینائی 10 سے 15 فیصد تک رہ گئی ہے جبکہ ان کے ذاتی معالج کو تاحال مکمل معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے الزام عائد کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کی سرپرستی میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ "دہشت گردی” کی گئی اور ان کی آنکھ کے مسئلے کو سنگین حد تک پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ جان بوجھ کر تشویشناک سلوک کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں