اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

پاکستان کئی تہذیبوں کا مرکز ہے ہم مذہبی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہے، یہ ملک کئی تہذیبوں کا مرکز ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جنوبی کوریا کی بھکشوؤں کی تنظیم کے صدر سے ملاقات کے موقع پرکیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنوبی کوریا کی بھکشوؤں کی تنظیم کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی سربراہی وون ہینگ کررہے تھے، ملاقات میں پاکستان میں بدھ تہذیب کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کئی تہذیبوں کا مرکز ہے، بدھ مت، ہندومت، سکھ مذہب کے مقامات پاکستان میں محفوظ ہیں، اس حوالے سے پاکستان مذہبی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدھ تہذیب کے موجود آثار پر فخر ہے، حکومت مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے فوکس کررہی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفد کو کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، جنوبی کوریا کی بھکشوؤں کی تنظیم کے وفد نے بدھ مت کے اثار کے تحفظ پر پاکستانی حکومت کی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں