تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

”الیکشن کا اعلان ہونے تک تحریک جاری رہے گی“

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حکومت مخالف لانگ مارچ پنجاب کے شہر حسن ابدال پہنچ چکا ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

حسن ابدال پہنچنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قافلہ ڈی چوک پہنچ رہا ہے، پولیس نے پُرامن احتجاج پر ظالمانہ شیلنگ کی ہے، عوام کا سمندر دیکھیں ہم ڈی چوک آ رہے ہیں۔

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے، عوام کا سمندر دیکھ لیں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لینے تک احتجاج جاری رہے گا، ڈی چوک پہنچ رہا ہوں، پاکستانیوں آپ بھی پہنچیں۔

قبل ازیں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں، ان شاء اللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ڈرا نہیں سکتا اور نہ ہمارے مارچ کا راستہ نہیں روک سکتا۔

Comments