تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے‘

سیالکوٹ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر بند کمروں میں میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے۔

سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کے جنون کو سلام کرتا ہوں، سارے راستے بند ہونے کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے، ان کی کوشش تھی ایک ہی راستہ ہے بند کردینگے تو لوگ نہیں پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی ایک گھنٹہ جلسہ گاہ پہنچنے میں لگا، سازش کے تحت بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ن لیگ نے آج ایک حرکت کی، انہوں نے عوام کو روکنے کی کوشش کی، ان کے ساتھ ملک کی بڑی بیماری زرداری اور ڈیزل بھی ملا ہوا ہے، ہمارے دور میں کبھی ان کے جلسے یا لانگ مارچ نہیں روکے گئے، یہ لوگ ہر 3 ماہ بعد حکومت گرانے آتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور تھری اسٹوجس آج غور سے میری بات سن لیں، دنیا کی تاریخ میں آج تک کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، آج سیاست نہیں ہورہی ہے بلکہ انقلاب آرہا ہے، قوم تحریک آزادی کے بعد دوسری تحریک آزادی چلارہی ہے، اس انقلاب کو گیدڑ نواز تم روک سکتے ہو نہ بوٹ پالش کرنے والا مجرم بھائی، اس انقلاب کو تمہارا کرپٹ بیٹا نہ 18 قتل کرنے والا وزیر داخلہ روک سکتا ہے، میری جماعت نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے، انشااللہ جب اسلام آباد پہنچیں گے تو بھی پرامن رہیں گے، انتشار کی کوشش کی گئی تو کسی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بند کمروں میں ایک سازش ہورہی ہے، بند کمروں میں ملک سے باہر اور ملک کے اندر سازش ہورہی ہے، وہ چاہتے ہیں عمران خان کی جان لے لی جائے، انہوں نے کہا کہ سازش کا پہلے بھی پتہ تھا لیکن چند دن پہلے پورا علم ہوچکا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانو میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے اور محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، مجھ کچھ ہوا تو ویڈیو ساری قوم کے سامنے آئے گی، ویڈیو میں ان سب کے نام لیے ہیں جو سازش میں ملوث ہیں، مجھے کچھ ہوا تو چاہتا ہوں سب کو پتہ چلے کون کون اس سازش میں ملوث تھا، کون کون اس سازش میں ملوث ہے ویڈیو میں سب کے نام لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح میری حکومت گرائی گئی اور آگے کیا کرنے جارہے ہیں، پاکستان میں طاقتور ہمیشہ بچ جاتا ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرا کر محفوظ رکھی ہے۔

قبل ازیں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں، ہم کسی انسان اور سپر پاور کے سامنے نہیں جھکتے، ہم نبی کریمﷺ کے امتی ہیں کسی کے سامنے نہیں جھکتے نہ غلامی کرتے ہیں، لاالہ الاللہ ہمیں غیرت دیتا ہے کیونکہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں، خواجہ وینٹی لیٹر کہتا ہے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے امریکا کی ضرورت ہے، خواجہ وینٹی لیٹر تمہاری جماعت اور پی پی نے ملک پر 30 سال حکومت کی، ان لوگوں نے ملک کو چوس چوس کر مقروض کردیا، ایک چیری بلاسم ہے جو کہتا ہے بھکاری کبھی اپنی مرضی نہیں چلاسکتا، مجھ سمیت پاکستانیوں کو امریکا کی غلامی کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ساری زندگی کوئی کام ایمانداری سےنہیں کیا، نواز شریف جب کرکٹ کھیلتا تھا اپنے امپائر کھڑے کرتا تھا، نوازشریف نے کاروبار ایمانداری سے کیا نہ الیکشن ایمانداری سے لڑا، نواز شریف نے کبھی سچ بھی نہیں بولا، مشرف دور میں دم دبا کر باہر بھاگ گیا اور کہتا رہا کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کا آج ہر صورت سیالکوٹ جانے کا اعلان

نوازشریف  نے کہا میں بیمار ہوں مرنے والا ہوں، نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت ملی تو جہاز پر بھاگ کر چڑھا، نواز شریف کو لندن کی ہوا لگ گئی تو ساری بیماریاں ٹھیک ہوگئیں، نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف ہر قسم کی سازش کی۔

Comments

- Advertisement -