تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

جو امیدوار الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے، ٹکٹ اسے ہی دیں گے: عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہے جو امیدوار الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے، ٹکٹ اسے ہی دیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کے معاملے پر مکمل دیانت داری سے کام لے رہا ہوں.

[bs-quote quote=”یہ الیکشن ہم جیتنے کےلئے لڑ رہے ہیں، الیکشن جیتیں گے تو ملک میں تبدیلی لے کر آسکیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ دینے میں ناانصافی ہوئی، تو احتجاج کرنا آپ کا حق ہے، زندگی میں کبھی تین ہفتے اتنی مشکل سے نہیں گزارے، ساڑھے چار ہزار لوگوں نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی، ابھی تک 550 افراد کو ٹکٹ دیے ہیں.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ جاری کرنے کے بعد احتجاج پر نظرثانی کی، مجھے کسی انسان سے ڈرنہیں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں، چاہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو.

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ زیادہ تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کسے ملنا چاہیے، یہ الیکشن ہم جیتنے کےلئے لڑ رہے ہیں، الیکشن جیتیں گے تو ملک میں تبدیلی لے کر آسکیں گے.

انھوں نے کہا کہ دیانت داری سے کام لیا، جو الیکشن کی سائنس جانتا ہے، اسے ٹکٹ دیا. میرے کسی رشتے دار یا دوست کو ٹکٹ نہیں دیا، ٹکٹوں کےمعاملے پر پی ٹی آئی ایک طرف، دیگرجماعتیں دوسری طرف ہیں.

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر ہے، اسمبلی میں پڑھی لکھی خواتین کو آنا چاہیے.

انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں ٹکٹوں کے معاملے پر کوئی میرٹ نہیں، ن لیگ میں کسی کی بیوی، بہن یا رشتے داروں کوٹکٹ دیے گئے، ہم دو سے تین دن میں امیدواروں کی فائنل فہرست جاری کردیں گے، امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ کارکنان فہرست سے مطمئن ہوں گے.

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لئے ہم نے ڈی چوک پر 126 دن گزارے تھے، اپنی ذات کے لئے نہیں، چاہتے تھے 2013 کے الیکشن میں انصاف ملے، ہم نے توڑ پھوڑنہیں کی تھی، ن لیگ نےپولیس کےذریعے ہم پرحملہ کرایا تھا۔


عمران خان کا میانوالی سے ملگ گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -