خیبر پختونخواہ پولیس کی مثال پورا پاکستان دیتا ہے: عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

خیبر پختونخواہ پولیس کی مثال پورا پاکستان دیتا ہے: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی فراہمی، اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ خیبر پختونخواہ میں پولیس کا بہترین نظام ہے جس کی مثال پورا پاکستان دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قصور میں چند مہینوں میں 12 بچیوں کو قتل کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں بے حرمتی کے واقعے پر 24 گھنٹے میں ملزمان پکڑے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی فراہمی، اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ خیبر پختونخواہ میں پولیس کا بہترین نظام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور پل بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتا۔ ’پنجاب میں صرف میٹرو کریسی کا راج ہے۔ سارا پاکستان خیبر پختونخواہ پولیس کی مثال دیتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ اور آلودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریکارڈ سطح پر سیاحوں نے خیبر پختونخواہ کا دورہ کیا۔ ’ہمارا پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہے‘۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں