میاں بیوی کے درمیان رقم کا لین دین منی لانڈرنگ نہیں، عمران خان کا جواب imran-khan
The news is by your side.

Advertisement

میاں بیوی کے درمیان رقم کا لین دین منی لانڈرنگ نہیں، عمران خان کا جواب

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈز نہیں اور رقم کا لین دین میاں بیوی کے درمیان ہوا اس لیے منی لانڈرنگ کا بھی سوال ہی نہیں پیدا یوتا۔

یہ موقف انہوں نے نااہلی کیس میں جمع کرائے گئے ضمنی جواب میں اختیار کیا جو کہ عدالت کی جانب سے دی گئی آبزرویشنز پر جمع کرایا گیا ہے۔

وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمنی جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 1979 نہیں 1988 تک کھیلی جب کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈزنہیں تھی اور رقم کا لین دین میاں اور بیوی کے درمیان ہوا تو اسے منی لانڈرنگ نہیں کہا جاسکتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لندن فلیٹ کرکٹ کی جائزکمائی سے خریدا گیا تھا اور کبھی پاکستان کے باہرکوئی رقم منتقل نہیں کی گئی، راشد خان کو3 مارچ 2002 کو 700 پاؤنڈ کسی اورذریعے سے آئے، مئی اورجون 2003 میں بھیجے گئے ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد ڈالرنہیں ملے جو کہ راشد خان کے پاس ہی رہے۔


کرپش کے گاڈ فادر سے نجات دلانے کے لیےمیری نااہلی بہت چھوٹی قربانی ہوگی، عمران خان 


چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے متن کے مطابق 2لاکھ 75 ہزار ڈالر 31 جولائی 2002 کو جمائما کی ہدایت پربھیجے گئے رقم کو 4 ٹرانزیکشنز کے ذریعے بینک سے نکلوایا گیا 2 لاکھ ڈالر 8 اگست 2002 کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرائے۔

متن میں مذید بتایا گیا کہ نیازی سروسزکی ریٹرنزبرطانیہ میں جمع کرائی گئیں ریٹرنز کی کاپی کیلئے اکاؤنٹنٹ سے رابطہ کیا گیا 2003میں فروخت ہونےوالےفلیٹ کی ریٹرنزنکلواناآسان نہیں،2001اور 2002 کے بارکلیزبینک کے دستاویزات موجود ہیں۔


توہینِ عدالت کیس، تحریک انصاف نے جواب جمع کرادیا


بنی گالہ اراضی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ اراضی کے تمام انتقال جمائما کے نام کرائے اور بنی گالہ اراضی کے انتقالات کی مد میں 22 لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کیا گیا جس کے لیے جمائما نے 4 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم ادا کی۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے سربمہرلفافے میں عدالت کو دئیے جائیں گے جب کہ یہاں یہ بھی وضاحت کرنا ضروری ہے کہ نیازی سروسزکے قیام کاعمل اکاؤنٹنٹ، سولیسٹراورعلیمہ خان نے مکمل کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں