تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی۔

 سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا جبکہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر لانچ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کررہے ہیں اب معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے ہم انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفاداروں اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلالیں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی تو بلالے۔

Comments

- Advertisement -