The news is by your side.

Advertisement

دو نومبر کو انسانوں کا سمندر اکھٹا ہوگا،عمران خان

اسلام آباد : سربراہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دو نومبر کو انسانوں کا سمندر یہاں موجود ہوگا،وزیراعظم اگر چور نہیں تو تلاشی دیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مہم چلا رہے ہیں انشاءاللہ دو نومبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کو آگہی ملی اور لوگ دو نومبر کو وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف جمع ہوں گے کیوں کہ اگر کرپشن میں قابو پائیں گے تو پاکستان بچا سکتے ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعطم کو مخاطب کر کے اپنا سوال دہرایا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہییں دیتے؟

مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل الیکشن کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا،جہاں بادشاہت ہو وہاں ایسے ہی الیکشن ہو تے ہیں یہ خاندانی اجارہ داری اور مورثی سیاست کی واضح مثال ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں ہر بات کی لیکن پانامہ لیکس پر بات کی حالانکہ جمہوریت میں وزیر اعظم عوام کو جواب دہ ہوتا ہے،اس لیے وزیراعظم کو پہلے اپنے خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے جواب دیا کہ حسن نواز کے پاس ایسی کیا صلاحیت ہے کہ وہ پیتل کو ہاتھ لگائے تو وہ سونا بن جائے اور اربوں کی جائیداد بنا لے جب کہ میں نے اتنے عرصے کر کٹ کھیلی اور وہاں گلیٹ نہ لے سکا جہاں حسن نواز نے زامنہ طالب علمی مین ہی گھر بنا لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف فیتے کاٹنے اور سڑکیں بنانے کے اعلانات کر کے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں،لیکن عوام پانامہ لیکس کو نہیں بھولین اور احتساب یا استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

وزیراعظم کی گزشتہ روز کی گئی تقریر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018 تو ابھی بہت دور ہے،اس سے پہلے ہی حکومت نہیں رہے گی،2013 کی طرح دھاندلی کے ذریعہ کے پی کے میں حکومت کے خواب جھوٹے ثابت ہوں گے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک پر کوئی اعتراض نہیں البتہ اس کے رُوٹ کے حوالے سے کچھ خدشات ضرور ہیں جس سے چینی قونصلر کو بھی آگاہ کردیا ہے اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف فوج کو بلا رہی ہے،ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،ملک انارکی پھیلانا چاہ رہی ہے یہ سب باتیں وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کر رہے ہیں،اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم اسلام آباد بند نہ کریں تو وزیراعظم تلاشی دے دیں۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں