The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی کا صوابی کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ، نقصان کی صورت میں 10 لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے 14 جولائی کو صوابی کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کو نقصان پہنچنے کی صورت میں 10 لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 14 جولائی کو صوابی کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ کپتان کے جلسے کے باعث صوابی میں ہونے والا کرکٹ میچ ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

صوابی اور ایبٹ آباد کے درمیان سہ روزہ میچ 14 سے 16 جولائی تک ہونا تھا، پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کو نقصان پہنچنے کی صورت میں 10 لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرادی، سابق صوبائی وزیر شاہرام ترکئی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے پاس دس لاکھ روپے کا چیک جمع کروادیا ہے۔

مزید پڑھیں: جس لیگی کارکن کا ضمیر زندہ ہے وہ ایئرپورٹ نہیں جائے گا: عمران خان

واضح رہے کہ آج عمران خان نے لاہور اور نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو کم پانی سے پیداوار بڑھانے میں جدید طریقے اپنائیں گے، یہاں حکمران صرف یہی سوچتا ہے کہ الیکشن کس طرح جیتنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باپ بیٹی 300 ارب چوری کرکے بڑا معرکہ مار کر واپس آرہے ہیں، نواز شریف کو جو بھی ایئرپورٹ لینے جائے گا وہ بے وقوف ہوگا، جس لیگی کارکن کا ضمیر زندہ ہے وہ ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو شرم آنی چاہئے ایک اسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہوسکے، ہم کلثوم نواز کے لیے دعا گو ہیں، پشاور میں عالمی معیار کا شوکت خانم اسپتال چار ارب روپے میں بنا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں