The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کا اسپتال کے لئے زمین فراہم کرنے پرآرمی چیف کا شکریہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان نے کراچی میں کینسراسپتال کے لئے زمین فراہم کرنے پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق شوکت خانم اسپتال کے روحِ رواں عمران خان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) میں شوکت خانم کینسراسپتال کے لئے زمین فراہم کرنے پرآرمی چیف راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عمران خان لاہوراورپشاورکے بعد اب کراچی میں کینسراسپتال قائم کرنے کے لئے سرگرام ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ نے لاہورکے شوکت خانم اسپتال کے لئے بھی فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے۔

لاہورمیں فنڈ ریزننگ مہم کے پروگرام میں فیشن لانچ اوربچوں کی تفریح کا انتظام بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں