اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان عوام کے بے مثال جم غفیر پر فیصل آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عوام میں جوسیاسی شعورآج ہے ، تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے بے مثال جم غفیر پر فیصل آباد آپ کا شکریہ، فیصل آباد میں نہایت متحرک اور پرجوش اجتماع تھا، فیصل آباد جلسے کے شرکا سیاسی معاملات سے آگاہ تھے، عوام میں جوسیاسی شعورآج ہے ، تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
Thank You Faisalabad for an unprecedented crowd at jalsa & on the streets alongside who cldnt get into the jalsahgah. This was a responsive & passionate crowd that was fully aware of the political issues. The political awareness of our ppl I am seeing today is like never before. pic.twitter.com/48ICzVD8GO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 16, 2022
گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھےکچھ ہوا تو پاکستان کے عوام نے مجھے انصاف دلانا ہے ریکارڈڈ ویڈیو میں جن کے نام ہیں عوام نے ان کو ایک ایک کرکے کٹہرے میں لانا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں حقیقی آزادی کیلئے میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے، خوشی ہے صرف نوجوان نہیں بزرگ، خواتین اور بچے بھی نکل رہے ہیں، فیصل آباد! کیا میں جب اسلام آباد کی کال دوں گا تو آپ لوگ تیار ہیں؟، مخالفین کہتے ہیں گرمی بہت ہے لوگ نہیں نکلیں گے۔