تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس : عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر 7 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی، وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عمران خان کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت کے سامنے پیش کئے گئے، دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے ؟

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نہ آئیں، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرا دیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے، عدالت کے حکم پر عمران خان کے وکلاء نے 30 ہزار روپے کی شورٹی بھی دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7فروری کی تاریخ مقررکردی۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت کو شکایت اور عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی استدعا کر رکھی ہے۔

یاد رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف کیسز میں فرد جرم عائد ہوئی تو انہیں گرفتار کریں گے۔

Comments

- Advertisement -