تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

‘عمران خان جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں’

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں کل عمران خان کی کال پر پورا ملک نکلا تھا سب نےدیکھا عوام میں شعور ہے اب بہت کچھ بدل گیاہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان پہلےدن سےکہہ رہے تھے یہ لوگ این آر او مانگ رہےہیں ثابت ہوچکا ہےیہ لوگ این آراومانگ رہے تھے اسی لیےحکومت گرائی آج پاکستان کی تاریخ کاسیاہ دن ہے انہوں نےخودکواین آر او دے دیا ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ خرم دستگیرکےذریعےقوم کےسامنےسچ آچکاہے انہوں نے واضح کہہ دیاہےکہ عدم اعتماد کا مقصد قوم نہیں تھا بلکہ ذاتی کیسز سے بچنا تھا نیب کاجونیاقانون بناہےاس میں نیب کے 1ہزار ارب سے زائد کے کیسز ختم ہو گئے اس میں بڑےبڑےکیسزپی ڈی ایم کےلیڈرزکےخلاف بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےضمنی الیکشن سے طےہو گا کہ پنجاب کاوزیراعلیٰ کون ہوگا پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد ظاہر ہےاسمبلی توڑیں گے حالات بگڑتےجارہےہیں لوگ پریشان ہیں کہیں سری لنکا نہ بن جائیں شہبازشریف نے بھی صرف اسلام آبادکاوزیراعظم بن کرکیاکرناہے پنجاب میں حکومت جائے گی توشہبازشریف بھی مجبوری میں الیکشن کال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -