اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے مہنگائی کی صورت میں عوام سےغلامی کی قیمت لی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس یوا، اجلاس میں مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد عمران خان نے قوم سےبراہ راست خطاب کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج شام 5 بج کر10منٹ پرمیڈیاسےبات چیت کریں گے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج 5:10pm پر اہم میڈیا ٹالک کریں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 28, 2022
اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اوراذیت ناک مہنگائی کےعوام پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 2جولائی کواسلام آباد میں تاریخی مہنگائی جلسے کے انعقادکےامورپربھی گفتگو ہوئی اور حکومتی اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تقاریر کے متن کا بھی جائزہ لیا گیا۔
عمران خان نے پارٹی ذمہ داران کو مہنگائی معاملے پر عوام کی ترجمانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چوروں نےخودکوریلیف دینےکیلئےعوام کومہنگائی کی تکلیف میں مبتلاکررکھا ہے، نکمے، نااہل، بددیانت ،بد نام گروہ نے بغیرتیاری اقتدارپرقبضےکی سازش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018میں تحریک انصاف کو اقتدار ملا تومعیشت دیوالیہ پن کے کنارے تھی، ہم نےآئی ایم ایف شرائط، کمزور معیشت، کورونا کے باوجود بوجھ عوام پر منتقل نہ کیا، امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نےمہنگائی کی صورت میں عوام سےغلامی کی قیمت لی۔
انھوں نے کہا کہ تجربہ کار چوروں کےزیرسایہ حال کی طرح معیشت کامستقبل بھی تاریک ہے، متنبہ کیا تھا محنت سےکھڑی معیشت سیاسی عدم استحکام برداشت نہیں کر پائے گی ، 2 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کیساتھ ملکرشرمناک سازش پراحتجاج کریں گے۔