لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پرقوم کو سٹرکو ں پرنکالنے کا اعلان کردیاہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے لاہورمیں صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے فیصلہ کن وقت آگیا ہے، اب احتجاج ڈی چوک پرنہں رائے ونڈمیں ہوگا، چوبیس تاریخ کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا وزیر اعظم کو کرپشن کے الزامات پر فوری طور استفعی دے دینا چاہیئے تھا، الزامات شریف خاندان پرہیں اور جوابات درباری دے رہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم بتائیں کہ ان کا بیٹا ساڑے چھے سو کروڑ کے گھرمیں کیسے رہ رہا ہے۔
عمران خانکا کہنا تھا سپریم کورٹ کے ججز اورماہرین کا انکوائری کمیشن ہی درست تحقیقات کرسکتا ہے۔
عمران خان نے پاکستان پچانے کیلئے شریف خاندان کی کرپشن کے خلاف ن لیگی کارکن کو بھی احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔