The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریجنل صدور، امیدوار خواتین کی شکایات پر فہرستوں کا جائزہ لیا، شکایات درست ثابت ہونے پر عمران خان نے پہلی فہرستیں مسترد کردیں۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں 11 جون کو جمع ہونا تھیں، عمران خان نے بابر اعوان کو قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

شکایات کے جائزے کے دوران مخصوص نشستوں کی فہرست بنانے میں عجلت بھی ثابت ہوئی ہے، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66 نشستیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی فہرست میں 67 نام دے دئیے۔

مخصوص نشستوں کی پہلی فہرستیں بنانے میں شیری مزاری اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سابق صدر منزہ حسن نے کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب شیریں مزاری نے فہرستوں کی تیاری میں کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا کہ میرا مخصوص نشستوں کی تیاری میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان، عالیہ حمزہ اور شمسہ علی نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں تیار کیں اور فہرستیں انہی ناموں سے بنائی گئی تھیں جو ریجنل صدور نے فراہم کیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں