The news is by your side.

عمران خان بہاولپور جانے سے قبل روجھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بہاولپور جانے سے قبل روجھان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بہاولپور جانے سے قبل سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان کے دورہ راجن پور کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، عمران خان روجھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین ریلیف اینڈریسکیو آپریشن کےسیلاب متاثرین پراثرات کاجائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےصوبائی حکومت کے اقدامات بھی دیکھیں گے۔

سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد عمران خان بہاولپور روانہ ہوں گے، جہاں وہ بہاولپورمیں لاہورہائیکورٹ بارکےوکلا کنونشن سےخطاب کریں گے۔

خیال رہے تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون پر پاکستانیوں نے پانچ ارب روپے سے زیادہ کے عطیات دیئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں