تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ، وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کی سائٹ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کی سائٹ کا دورہ کریں گے اور جاری کام کا جائزہ لیں گے ، مہمند ڈیم دریاسوات پر قبائلی ضلع مہمند میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، دورے کے دوران وزیر اعظم مہمند ڈیم کادورہ کریں گے  اور  جاری کام کا جائزہ لیں گے، اس موقع پر چیئرمین واپڈا مزمل حسین منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 2 مئی 2019 کو مہمند ڈیم کاسنگ بنیاد رکھاتھا ، مہمند ڈیم دریاسوات پرقبائلی ضلع مہمندمیں تعمیرکیاجارہا ہے ، منصوبہ سیلابی  صورتحال کو کنڑول کرنے ، پانی ذخیرہ،سستی،ماحول دوست بجلی پیداکرنےکی صلاحیت رکھے گا۔

مہمندڈیم 309ارب سےزائدارب روپے کی لاگت سےتعمیرکیاجارہا ہے ، ڈیم کی اونچائی213میٹر،1.293ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش ہوگی، اس  ڈیم سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور پاکستان کومہمندڈیم کی تکمیل کےبعدسالانہ51ارب روپےکافائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی پر کام تیزی سےجاری ہے اور کوروناکےباوجودبھی منصوبہ تعطل کاشکارنہیں ہوا جبکہ واپڈا منصوبے کو2025 تک  پایہ تکمیل کوپہنچانےکےلیے پرعزم ہے۔

ریگی للمہ پشاورمیں فلیٹس کی مزدوروں میں تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں وزیراعظم عمران خان بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے ، اور مزدوروں کے لیے تعمیرشدہ 2ہزارسےزائد فلیٹس کاافتتاح کریں گے اور تقریب سےخطاب بھی کریں گے۔

2056فیملی فلیٹس رجسٹرڈورکرزمیں تقسیم کیےجائیں گے ، فلیٹس تقسیم کاطریقہ کارقرعہ اندازی کےذریعےہوگا ، اس کے لئے 3فیصدبیواؤں اور 2 فیصد  معذور  افراد کے لیے کوٹہ مختص ہے جبکہ منصوبےمیں30کلاس رومزپرمشتمل اسکول بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -