جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

’سندھ میں پی پی آزادانہ وشفاف انتخابات میں قطعاً یکسو نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں پی پی آزادانہ وشفاف انتخابات میں قطعاً یکسو نہیں ہے پی پی ووٹوں کےحصول کیلئےطاقت، بلیک میلنگ اور پولیس کا استعمال کرتی ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا کہ ثابت ہو چکا الیکشن کمیشن اور مجرموں کے برسراقتدار گروہ نے روڑے اٹکائے، ای وی ایم شفافیت اورنتائج کی فوری دستیابی ممکن بناتی ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے دروازے بند ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے گڑبڑ کے امکانات ہیں، ای سی، پی ڈی ایم ایسے ہی انتخابات چاہتی ہےتو سیاسی استحکام ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ انتخابات احتجاج اورانتشارمیں مزیداضافےکاباعث بنیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں