اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

غریب محنت کشوں کی صدائیں سن کر دل کانپ اٹھتا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب محنت کشوں کی صدائیں سن کر دل کانپ اٹھتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملک میں بڑھتی غربت اور بیروزگاری پر اظہار خیال کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ غریب محنت کشوں کی صدائیں سُن کر دل کانپ اٹھتا ہے، سنگین معاشی حالات میں پناہ گاہیں ان کا واحد ٹھکانہ اور تازہ وگرم کھانے کا ذریعہ تھیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے ان پناہ گاہوں کے قیام کی ذاتی طور پر نگرانی کی، آج ان پناہ گاہوں پر تالے پڑے دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں