اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل پنجاب میں میری ٹیم ریاستی مشینری اور متعصب الیکشن کمیشن کے خلاف برسر پیکار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اتوار کے روز پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے خلاف برسر پیکار ہوگی۔
سابق وزیر اعظم نے سابق امریکی صدر تھیوڈر روز ویلٹ کا پییغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسے نگاہوں کے سامنے رکھنا ہوگا۔
اتوار کے روز جب پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر X اور مسٹر Y کیخلاف برسرِپیکار ہوگی تو اس کیلئے یہ ایک پیغام ہے (جسے نگاہوں کے سامنے رکھنا ہوگا)#بلا_چلاؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/hSnapGAKvI
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 16, 2022
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں کل 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، یہ نشستیں تحریک انصاف ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔