چیف جسٹس شریف خاندان،زرداری اور دیگر کے قبضوں، فنڈز کے غلط استعمال کانوٹس لیں،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس شریف خاندان، زرداری اور دیگر کے قبضوں، فنڈز کے غلط استعمال کا نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات اور ایکشن کا خیرمقدم کرتےہیں، فنڈز کے غلط استعمال اور قبضوں کے خلاف احکامات قابل تعریف ہیں۔
We welcome CJP’s ruling & action on abuse of public funds & usurpation of public spaces. CJP shd take notice of this in the case of Sharifs, Zardaris & all those in positions of power using tax payer money & taking over public spaces for personal benefit https://t.co/sVrkJPCill
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2018
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس شریف خاندان، زرداری، دیگر کے قبضوں، فنڈز کے غلط استعمال کا نوٹس لیں، جنہوں نے ٹیکس کا پیسہ، عوامی جگہوں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان
یاد رہے دو روز قبل گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جب کہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہوئے ہیں. ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کی منی لانڈرنگ سے پاکستان پر قرضہ چڑھا، منی لانڈرنگ کے ذریعے عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے. کرپشن سے غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہوجاتا ہے، عوام الیکشن کے لئے تیار رہیں، انشا اللہ نیا پاکستان بنائیں گے، آپ کا کپتان دونوں شریفوں کی وکٹیں اڑائے گا۔