The news is by your side.

Advertisement

جلسے میں شرکت پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے میں شرکت پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے شرکت کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جلسے کے بہترین انتظامات پر علیم خان اور ان کی ٹیم قابل تعریف ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان نے اپنے منشور کے 11 نکات پیش کیے تھے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ پہلے الیکشن میں ہماری پارٹی ہاری، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ ملی، میں ہار نہیں مانتا، آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسی گراؤنڈ میں 30 اکتوبر 2011میں عوام آئی، پارٹی اگلے مرحلے میں چلی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں