تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان کا ٹوئٹ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات پر بیان جاری کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

عمران خان نے لکھا کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین آج انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق ملازم جب عامر لیاقت کے کمرے میں گئے ت وہ بے ہوش پڑے تھے۔ ملازم نے عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا۔ ان کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا۔ ممکن ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دیکھا جائے گا کہ آخری مرتبہ عامر لیاقت کی کس سے بات ہوئی تھی، کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد جمع کرلیے ہیں، عامر لیاقت کے کمرے میں ایک ڈبل بیڈ اور الماری تھی جب کہ کمرے میں کچھ برتن اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔

اس سے قبل ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی ہے اور گھر سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں، موت کی وجہ تو میڈیکل رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے گی۔

Comments

- Advertisement -