تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سازش سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ رجیم چینج کی سازش کے ذریعےلائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے، یہ سازش تب کی گئی جب ہماری حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا تھا۔

عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں برآمدات 25 ارب ڈالر پر رک گئی تھیں جب کہ ہمارے دور میں رواں سال پہلی بار برآمدات 30 ارب سے بڑھ کر 31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

پی ٹی آئی سربراہ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ گزشتہ جولائی 2021 سے مارچ 2022 کی مدت میں ہماری حکومت میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ان کے آتے ہی جو میں چوروں کے ٹولے کے زیر اثر برآمدات کی شرح نمو 5.8 فیصد رہ گئی۔

 

Comments

- Advertisement -