تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘پنجاب میں حکومت کے بجائے ہر طرف مجرم اور مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے’

پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کے بجائے ہر طرف مجرم اور مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب سے کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا ڈھونگ انتخاب سے غیر قانونی اقتدار پر قابض ہے، پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشارکی زد میں ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا ہے کہ لوگ مشکلات کےشکار، کسانوں کی فصلیں خطرےمیں ہیں، حکومت کے بجائے ہر طرف مجرم اور مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ اس مافیا سے مل چکے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنان، رہنماؤں اور ان کے اہلخانہ پر جبر کے پہاڑ توڑے گئے، اب ان کا خیال ہے کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کو جوابدہ نہیں۔

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم انتشار اور مجرم راج کے تسلسل کی کسی طور پر اجازت نہیں دے سکتے۔

 

Comments

- Advertisement -