تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

‘شیریں مزاری گرفتاری، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بچنے کیلیے ملک میں انارکی چاہتی ہے’

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے پارٹی کی سینیئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ایسے اقدامات سے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے تاکہ الیکشن نہ ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈرعورت ہیں، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے شیریں کی آواز دبا پائیں گے تو وہ غلط ہیں، آج ہم ملک گیر احتجاج کریں گے اور کل میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا۔

 

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہماری جدوجہد پرامن ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا، یہ امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے، پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کوانارکی کی طرف لے جارہے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -