تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، عمران خان

اسلام آباد: پنجاب میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کارکنان اور ووٹرز کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ صرف لیگی امیدواروں اور ریاستی مشینری بلکہ پولیس کی ہراسگی اور جانبدار الیکشن کمیشن کو بھی شکست دی ہے۔

عمران خان نے تمام اتحادی جماعتوں ق لیگ، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ملک میں ایک بار پھر فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک ہی راستہ ہے ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کے علاوہ کوئی اور راستہ اپنایا گیا تو ملک میں مزید سیاسی اور معاشی بحران آئے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے ماتحت فوری صاف اور شفاف الیکشن ہوں۔

Comments

- Advertisement -