راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حیران ہوں کہ نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیر اعظم وزیر خزانہ کو ہٹا نہیں سکا۔ اسحٰق ڈار شریف مافیا کے فرنٹ مین اور مفرور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیر اعظم وزیر خزانہ کو ہٹا نہیں سکا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار شریف مافیا کے فرنٹ مین اور مفرور ہیں، ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار کو ہٹایا اس لیے نہیں جاتا کہ کہیں اسحٰق ڈار منہ نہ کھول دیں اور شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے مزید انکشاف نہ کردیں۔
Shocking! Puppet of NS, PM Abbasi, can’t remove FM Dar the Sharif mafia’s front man & absconder from justice facing multiple charges of corruption & money laundering, simply bec Sharif mafia petrified he may spill more beans abt their money laundering post his earlier confession
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2017
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پر غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے اور ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ڈار وطن واپس آئیں گے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب اسحٰق ڈار لندن سے اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی بھجوا چکے ہیں۔ حکومت نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔