The news is by your side.

Advertisement

پنجاب اور سندھ میں اقربا پروری ہے،بھرتیاں اور تعیناتی وفاداروں اورہاں میں ہاں ملانے والوں کی ہوتی ہیں، عمران‌ خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ  پنجاب اورسندھ میں اقربا پروری ہے،بھرتیاں اور تعیناتی وفاداروں اور ہاں میں ہاں ملانے والوں کی ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیف جسٹس کی آئی جی کے پی اورچیف منسٹرکی تعریف کو سراہا اور کہا کہ میرٹ پراہل افسرتعینات کئے جاتے ہیں، تو مؤثر کام ہوتاہے، کےپی میں پولیس اورانتظامیہ موثرطریقےسےکام کررہی ہے، کے پی کےبرعکس پنجاب اورسندھ میں اقرباپروری ہے، جہاں بھرتیاں، تعیناتی وفاداروں اورہاں میں ہاں ملانےوالوں کی ہوتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمیں پنجاب اور سندھ میں پولیس اور انتظامیہ کی مکمل بربادی دکھائی دیتی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بارے میں میری رائے ہے کہ پہلے سے موجود ادارے کو ٹھیک کرنے سے نیا ادارہ کھڑا کرنا کہیں زیادہ آسان ہے۔ ہم نے ابھی پشاور میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ شوکت خانم تعمیر کیا، اگر لیڈی ریڈنگ بہترنہیں ہوا تو 30 ڈاکٹرز باہر سے اپنی نوکریاں چھوڑ کے یہاں کیوں آئے؟

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر برکی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس مناسب الفاظ نہیں کہ جو باقاعدگی سے ذاتی اخراجات پر پختونخوا آتے اور لیڈی ریڈنگ کیساتھ شعبہ صحت میں ہماری اصلاحات کی بھی نگرانی کرتے ہیں، میرے چیف جسٹس سےصرف 2سوالات ہیں، کیاکےپی میں چیزیں گزشتہ5سال سےبہترہیں، کیا کےپی کےعوام گزشتہ5سال سےآج زیادہ مطمئن ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں