The news is by your side.

Advertisement

ہرشخص اس بات کویقینی بنائے کہ وہ رجسٹرڈ ووٹر ہے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہرشخص اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ رجسٹرڈ ووٹرہے، اوورسیز پاکستانی قوم کا بڑا اثاثہ ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینا نہیں چاہتیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہرشخص اس بات کو یقینی بنائےکہ وہ رجسٹرڈووٹرہے، اس کی بھی تصدیق کریں آپ کاووٹ درست طور پر رجسٹرڈ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پیپلزپارٹی اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینا نہیں چاہتیں، دونوں جماعتوں نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ دینےکے فیصلےپراعتراض کیا، دونوں جماعتیں انتخابی اصلاحات کمیشن میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوان کے آئینی حق سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی قوم کا بڑا اثاثہ  ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرملکی معیشت کے لئے اہم ہیں، مستقبل میں ملکی ترقی کیلئےاوورسیزپاکستانیوں کی سرمایہ کاری اہم ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ روز عمران خان نے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس میں الیکٹ ایبلز کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹ ایبلز اچھے اور برےہوسکتے ہیں مگر الیکشن کی سائنس سمجھتے ہیں، 1997 اور 2002 کے انتخابات میں الیکٹ‌ ایبلز نہیں تھے تو الیکشن ہارے۔


مزید پڑھیں : کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلے گی،عمران خان


عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ذمہ داروں کوانتخابات کی بھرپورتیاری کرنا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے الیکشن کی سائنس سمجھنا ضروری ہے، الیکشن لڑنےکی سائنس میانوالی کےانتخاب میں سمجھ میں آئی۔

انھوں نے کہا تھا کہ کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلےگی، ٹکٹس کافیصلہ میرٹ پراورپارلیمانی بورڈکرےگا، خیبر پختونخوا سے ایک سفارش آئی تھی،صاف صاف بتادیاکوئی سفارش نہیں مانیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں