بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نوازشریف،انکی بیٹی کومعلوم ہےوہ مجرم ٹھہرائےجائیں گے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌‌ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف،انکی بیٹی کومعلوم ہےوہ مجرم ٹھہرائےجائیں گے، جب نیب تحقیقات کرے گی تومزید کرپشن کے کیسز سامنےآئیں گے، شہبازشریف کی جعلی آشیانہ ہاؤسنگ ٹپ آف آئس برگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف،انکی بیٹی کومعلوم ہےوہ مجرم ٹھہرائےجائیں گے، اسی لئے سپریم کورٹ،نیب ،خصوصا ضمنی ریفرنس پرحملے کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مریم نواز چاراپارٹمنٹس کا بینیفشل اونرقراردیا گیا ہے ، مریم نوازنےعدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔جعلسازی بھی ایک جرم ہے۔

 

سربراہ تحریک انصاف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن پر کہا کہ کہ شہبازشریف کی جعلی آشیانہ ہاؤسنگ ٹپ آف آئس برگ ہے، تحقیقات ہوں گی توکرپشن کےمزیدبڑے کیسزسامنے آئیں گے۔


مزید پڑھیں :  نواز شریف عدلیہ پر دباؤ ڈال کر نااہلی کا فیصلہ واپس کرانا چاہتے ہیں: عمران خان


انکا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میٹرو،اورنج لائن،سستی روٹی منصوبےکےمعاہدےخفیہ رکھےگئے، پنجاب روڈکنسٹرکشن اوردانش اسکولزمیں بڑےکک بیکس لئےگئے، شہبازشریف نشانہ بنائے جانےکارونا کیوں رورہےہیں؟

عمران خان نے مزید کہا کہ میں نےسپریم کورٹ میں ایک سال تک کیس کا سامنا کیا ، میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں