اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ساری ترقی اشتہارات تک ہی محدود رہی۔ نگران حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے سرکاری ادارے خسارے میں چھوڑے ہیں۔
نون لیگ پاکستان کو ریکارڈ مالیاتی خسارے، ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر، بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان کی بلند ترین شرح، قرضوں کی بلحاظ جی ڈی پی 70 فیصد جیسی بلند ترین شرح اور گرتی ہوئی ساکھ جیسے تحفے دیکر چلی گئی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 22, 2018
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور گردشی قرضے بلند ترین سطح پر ہیں۔ عالمی سطح پر تیل قیمتیں کم ہونے سے سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت ہوئی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کو ہونے والی اربوں ڈالرز کی بچت کے باوجود معیشت کا یہ حال ہوا۔ نون لیگ نے کیا ہی کمال کارکردگی کا مظاہرہ کیا! https://t.co/KErvw7kHey
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 22, 2018
انہوں نے کہا کہ ترقی تو ساری اشتہارات تک ہی محدود رہی۔ نگران حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے مزید کہا کہ یہ سمجھنے کے لیے کہ ن لیگ نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں معیشت کے ساتھ کیا کیا، 3 شہ سرخیاں کافی ہیں۔
یہ سمجھنے کیلئے کہ نون لیگ نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں معیشت کیساتھ کیا کیا، تین شہ سرخیاں کافی ہیں؛
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گیارہ ماہ میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچا
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار
گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں گراوٹ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 22, 2018
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔