جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

شہبازشریف کی کرپشن پکڑنے کے لئے ایک نئی وزارت درکارہے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہے کہ شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی کرپشن پکڑنے کئے لئے ایک نئی وزارت درکارہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا. انھوں نے اپنے حریفوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی بدعنوانی بے نقاب کرنے کے لیے الگ ادارہ بنانا ہوگا.

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 56 کمپنیوں کی پڑتال کا مطالبہ کیا مگر چھپن کی بجائے محض 11 کا آڈٹ کیا گیا.

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان 11 کمپنیوں کے آڈٹ کے نتیجے میں‌ 166 ارب کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، جس سے اصل بے ضابطگیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام کلیدی وزراء اور ایم پی ایز اپنے بھائیوں، بیویوں اور قریبی رشتہ داروں کے ذریعے اس دھندے میں ملوث ہیں، جس کی مکمل تفتیش کے لیے ہمیں‌ ایک الگ وزارت درکار ہے.

واضح رہے کہ اس وقت احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف کئی اہم کسیز زیر سماعت ہیں۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ یہ کیسز دراصل انھیں انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش ہیں۔


نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس(ر)ناصرالملک بہترین انتخاب ہے، عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں