بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

عوام کل باہرنکلیں اور تاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کل باہرنکلیں اورتاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں ، قوم اسٹیٹس کوشکست دینے کا موقع ضائع نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولنگ کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کل باہرنکلیں اورتاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں ، چار دہائیوں میں پہلی بار قوم کو اسٹیٹس کوشکست دینے کا موقع ملا، اس اہم موقع کوضائع نہ کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان خصوصاً ہمارے پولنگ ایجنٹس آج رات جلد سونے کی کوشش کریں تاکہ خوب تازہ دم ہو کر کل پوری حاضر دماغی سے انتخابی عمل پر نگاہ رکھیں اور تاریخ رقم کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں