site
stats
پاکستان

عوام 20 اپریل کو جمع ہو کر گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 20 اپریل بروز جمعہ کو پریڈ گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں جمع ہو کر کرپٹ حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کو ریکارڈ کروائیں۔  

پانامہ فیصلے کے بعد عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مستقبل کے 2 چیف جسٹس نے کہا نواز شریف جھوٹے ہیں اور کرپشن میں ملوث ہونے کے باعث ان سے تحقیقات کی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ فیصلے میں واضح اشارہ ملتا ہے کہ قطری خط جھوٹ ہے اس لیے ملک کا وزیر اعظم کرپٹ ہے اور کرپٹ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے اس لیے میں تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پریڈ گراؤنڈ پہنچیں اور گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔


مکمل ویڈیو پیغام خبر کے آخر میں ملاحظہ فرمائیں 


 عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی تحریک کو اب حتمی مرحلے میں لے جانا ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگ جمع ہوں اور پاناما فیصلے کی تحقیقات کرنے والے اداروں کو پیغام دینا ہے کہ ساری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم سے تحقیقات کرنے والے اداروں نے انصاف سے کام نہیں لیا تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی کیوں کہ کرپٹ حکومت ملک کی بدنامی کا باعث بھی ہوتی ہے اور ملکی جڑوں کو کوکھلا کر دیتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top