پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

حقیقی آزادی تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا: ’کل 11 بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کر رہا ہوں۔ لانگ مارچ حقیقی آزادی ملنے تک جاری رہے گا۔ تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔ مقصد یہ ہے کہ فیصلے بیرون ملک نہیں ملک کے اندر ہونے چاہییں۔ دوسرا عوام کو انصاف ملے جس سے معاشی خوشحالی حاصل ہو۔‘

عمران خان نے کہا کہ انصاف دے کر اس ملک میں خوشحالی لائی جائے، ایک چھوٹا سا طبقہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے، چوری کرتا ہے اور خود کو این آر او دیتا ہے، اس طبقے سے حقیقی آزادی کے لیے یہ تحریک ہے، عوام فیصلہ کریں گے شفاف انتخابات سے کس کو منتخب کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں