تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حکمرانوں کی کوشش ہے کہ خوف پھیلا کر انتخابات جیت لیں، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے کی کوشش ہے کہ اتنا خوف پھیلایا جائے کہ آئندہ الیکشن وہ جیت جائیں، شہید ظل شاہ کو تشدد کرکے مارا گیا وہ اسپیشل چائلڈ تھا۔

یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہی، گزشتہ روز لاہور میں کارکن کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو تشدد کرکے مارا گیا سب کو پھر بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ایک اسپیشل چائلڈ تھا، سوشل میڈیا پر ظل شاہ کی ویڈیوز چل رہی ہیں، ظل شاہ ایسا انسان تھا جس سے سب پیار کرتے تھے، اگر برطانیہ میں ایسا واقعہ ہو تو قوم سڑکوں پر نکل آتی۔

عمران خان نے کہا کہ شہید صحافی ارشد شریف کا کیا قصور تھا؟ پوری قوم جانتی ہے کہ وہ راہ حق پر تھا، کوئی اس کو خرید نہیں سکتا تھا اس طرح کے صحافی کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔

ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی،100ارب روپے کیے کیسز ختم کردیئے گئے، آصف زرداری ، نوازشریف، شہبازشریف 30سال سے ملک لوٹ رہے ہیں، قوم مزید غریب ہورہی ہے ان کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ وقت ہے ہم سب ان کے خلاف کھڑے ہوں، ایک راستہ غلامی اور تباہی کا ہے دوسرا حقیقی آزادی کا ہے اور حقیقی آزادی کیلئے جہاد میں سب کو تیار اور شامل ہونا چاہیے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کے بعد بھی انتخابی مہم پر پابندیاں ہیں، اب تک مجھ پر80مقدمات ہوگئے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ اتنا خوف پھیلایا جائے کہ آئندہ الیکشن وہ جیت جائیں۔

Comments

- Advertisement -