وزیراعظم نجم سیٹھی کو کپتان بنادیں،عمران خان کا طنز -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نجم سیٹھی کو کپتان بنادیں،عمران خان کا طنز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واحد ملک ہے جہاں وزیراعظم مداخلت کرکے اپنا بندہ کرکٹ بورڈ میں بٹھا دیتا ہے، یہ وزیراعظم کا کام نہیں ہے کہ کرکٹ بورڈ میں سفارش پر بندے بٹھائیں۔ انہوں نے وزیراعظم پر طنز کیا کہ نجم سیٹھی کو کپتان بنا دیں شاید ون ڈے کرکٹ کی کارکردگی بہتر ہوجائے۔

لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد ہم سب کے لیے مثال تھے، حکومت کو حنیف محمد کی مدد کرنی چاہیے تھی۔

یہ بات انہوں نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے گھر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس دور میں پاکستان کی بیٹنگ کا انحصار صرف حنیف محمد پر تھا، انہوں نے کرکٹ کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو حنیف محمد کی یاد تازہ رکھنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں سفارشی کو اوپر بٹھا دیا جاتا ہے،یہ واحد ملک ہے جہاں وزیراعظم مداخلت کرکے اپنا بندہ کرکٹ بورڈ میں بٹھادیتا ہے،، یہ وزیراعظم کا کام نہیں ہے کہ کرکٹ بورڈ میں سفارش پر بندے بٹھائیں۔ انہوں نے وزیراعظم پر طنز کیا کہ نجم سیٹھی کو کپتان بنا دیں شاید ون ڈے کرکٹ کی کارکردگی بہتر ہوجائے۔

چیئرمین تحریک انصاف کامزید کہنا تھا کہ کراچی سے متعلق تمام باتیں کچھ دیر بعد نشتر پار ک کے جلسے میں کروں گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں